شہزاد خان: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا،عوامی سواری موٹرسائیکل کی قیمت میں 1500 سے 2000 روپے تک کا اضافہ ہوگیا، مقبول عام ہنڈا سی ڈی سیونٹی 1500 اور نوجوانوں کا فیورٹ ہنڈا ون ٹو فایئو 2000 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
شہری پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت کہاں ہے کیا پتھر کے دور کیطرح پیدل سفر کیا کریں، مہنگائی کے سونامی میں ڈوبی عوام کو ایک اور غوطہ لگ گیا، کیونکہ عوامی سواری موٹرسایئکل کی قیمتوں میں 1500 سے 2000 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔
لاہوریوں میں مقبول عام ہنڈا سیونٹی سی سی 1500 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے اور اسی طرح نوجوانوں کا " فیورٹ" ہنڈا ون ٹو فایئو 2000 روپے مزید مہنگا ہوکر 1لاکھ 31 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔
موٹربایئکس کی قیمتوں میں اضافے پر شہری بلبلا اٹھے شہریوں نے کہا کہ بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بے لگام قیمتوں کو روکنے کے لئے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔