شہر کی صفائی انتظامیہ کیلئے مشن امپاسبل بن گئی

شہر کی صفائی انتظامیہ کیلئے مشن امپاسبل بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈبلیو ایم سی کا نئے سال کے موقع پر شہریوں کو گندگی کا تحفہ، شہر کے متوسط علاقے شاہدرہ ونڈالہ روڈ پر کوڑے کے ڈھیر لگ گئے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشن میں مسلسل ناکامی کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ شاہدرہ مین بازار ونڈالہ روڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر موجود ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تعفن زدہ ماحول میں علاقہ مکینوں کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔ کئی دن گزر جانے کے باوجود شاہدرہ کے علاقوں سے کوڑا نہ اٹھایا جاسکا۔

ادھر پیکو روڈ پر بھی کچرا کنڈیاں بن چکی ہیں جس کے باعث آمدورفت بھی متاثر ہے جبکہ دکانوں کے سامنے پڑا کوڑا کرکٹ تاجروں کیلئے سردرد بن گیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیر لگنے سے روزگار متاثر ہورہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی سال کے پہلے دن بھی شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

واضح رہے ایل ڈبلیو ایم سی آج سے شہر میں کوڑا اٹھانے کی واحد ذمہ دار ہے، ترک کمپنیوں کا توسیعی معاہدہ قانونی طور پر ختم ہوگیا ہے۔