بہن،بھائی کےسڑک پرسرِعام کان پکڑانے کی ویڈیووائرل

بہن،بھائی کےسڑک پرسرِعام کان پکڑانے کی ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)پولیس اہلکاروں کا ناروسلوک یا بدنام کرنے کی کوشش، غالب مارکیٹ پولیس نے بہن بھائی کے ساتھ ہتک آمیزرویہ اپنانے کا معاملہ پیش آیا،دونوں بہن بھائی کوسڑک پرسرِعام کان پکڑوا گئے، بہن بھائی کو کان پکڑوا کر سزادینے کی فوٹیج منظر عام پرآگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا رویہ تبدیل نہ ہوسکا، لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ پولیس کا بہن بھائی کے ساتھ ہتک آمیز رویہ،دونوں بہن بھائی کو سڑک پر سر عام کان پکڑوا کر ذلیل کیا، بہن بھائی کو کان پکڑوا کر سزادینے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی،متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم بہن بھائی فیکٹری ملازم گھر جارہے تھے، غریب لوگ ہے کیا کر سکتے ہیں۔پولیس نے سوئٹر بھی اترا لیا،اور چوکی انچارج نے بہن کی خود تلاشی لی۔پولیس کے مبینہ ہتک آمیز رویہ کی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔ متاثرہ بھائی کا کہناتھا کہ پولیس اہلکاروں نےروک کرسڑک کنارےاٹھک بیٹھک کرائی۔

واقعہ سامنے آنے پر پولیس حکام کی جانب سے اس کی تردید کی گئی، کہ بے بنیاد اور انتقام لینے کے لئےیہ ڈھونگ رچایا گیا،ایس ایچ او غالب مارکیٹ آصف عطا کا کہنا تھا کہ کوئی اہلکار اس واقعے میں ملوث نہیں، فوٹیج پولیس کو بدنام کرنےکی سازش ہے، لڑکی کو پولیس وین کے پاس کھڑا کرکے فوٹیج بنائی گئی، حقائق سامنے لانے کے لئے تحقیقات کررہےہیں۔

ماڈل ٹاؤن پولیس کا بھی یہی کہناتھا کہ  تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں بہن بھائی سے توہین آمیز سلوک کا الزام بے بنیاد ہے۔مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ ضلعی انتظامیہ نے غیر اخلاقی سرگرمیوں پر نجی ہوٹل کو سیل کیا تھا، ملزم وسیم بھٹی نے خود ہوٹل کھول کر غیر اخلاقی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں، ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری مکمل کر لی ہے، سارا معاملہ خود ساختہ ہے، پولیس نے کسی لڑکے اور لڑکی کو نہ تو چیک کیا اور نہ ہی اٹھک بیٹھک کرائی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer