سال 2021 کا پہلا سورج نئی امیدوں ، امنگوں کیساتھ طلو ع

سال 2021 کا پہلا سورج نئی امیدوں ، امنگوں کیساتھ طلو ع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان میں سال 2021 کا پہلا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع ہوگیا ہے، سال نو  کے آغاز کے موقع پر مساجد میں ملک کی ترقی ،خوشحالی ،استحکام،امن اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

2021 کی آمد کا ملک بھر  کی طرح لاہور میں  بھی شاندار استقبال کیا گیا،نیا سال شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا،سال نو  کو خوش آمدید  کہنے کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے،  شہریوں نے 2021 کو ویلکم کہا،منچلے خوشی سے جھومتے رہے۔

 آزادی چوک میں رات کو بارہ بجتے ہی برج پر عوام کا سمندر امڈ آیا، ریگل چوک میں جوانوں کا ہلا گلا،لبرٹی چوک میں بھی خوشیوں کے رنگ بکھرے، فیصل چوک میں نئے سال کا میلہ سجا،  پارک ویو میں بھی قابل دید مناظر تھے۔

خیابان جناح روڈ پر لارڈ آف فوڈ کیفے میں نئے سال کی آمد پر تقریب کا اہتمام ہوا جس میں لاہوریوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی، اس موقع پر ٹک ٹاکرز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، نئے سال کی آمد کے حوالے سے بارہ بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آتش بازی کے بعد ڈھول کی تھاپ پر لاہوریئے بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی سال نو کی آمد پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

لاہوریوں کا کہنا تھا کہ نئے سال کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں، دعا ہے کہ نیا سال سب کے لئے امن و سلامتی کا سال ہو.

Sughra Afzal

Content Writer