پنجاب حکومت نے سرکاری وکلاء کو نئے سال کا تحفہ دیدیا

پنجاب حکومت نے سرکاری وکلاء کو نئے سال کا تحفہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کے سرکاری وکلاء کی سنی گئی، پنجاب حکومت نے سرکاری وکیل کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافی الاؤنس دینےکی منظوری دے دی۔

محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کی گئی تھی کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کام کرنے والے سرکاری وکیلوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، محکمہ قانون کی جانب سے 30 فیصد الاؤنس دینے کی تجویزدی گئی، جس پر محکمہ خزانہ پنجاب کےاعتراضات بھی سامنے آئے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے مراعاتی الاؤنس دینے پر اعتراضات اٹھائے لیکن حکومت نے منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری وکیلوں کو 30 فیصد الاؤنس دینے کی سمری منظور کرتے ہوئے معاملہ کابینہ کو ارسال کیا جس میں اب حتمی منظوری دے دی گئی۔

حکام کے مطابق جلد محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا، الاؤنس ملنے سے سرکاری وکیلوں کے تنخواہوں میں فیصد اضافہ ہوجائے گا اور سالانہ 60 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات سرکاری وکیلوں کے الاؤنس کی مد  میں خرچ ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer