ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ایف بی آر کے ریڈار میں آگئی

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ایف بی آر کے ریڈار میں آگئی
کیپشن: City42 - Safe City Authority, FBR, Notice
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)  پنجاب ریونیو اتھارٹی کےبعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی ایف بی آر کے ریڈار میں آگئی، ایف بی آر نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو 3 کروڑ 2 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کیلئے شو کاز نوٹسز جاری کردیئے۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے سال 2017 اور سال 2018 کے دوران انکم ٹیکس کٹوتی کر کے ادائیگی نہیں کی۔ ایف بی آر نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔سال 2017 کی ود ہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے پر سیف سٹی اتھارٹی کو 2 کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 کی ودہولڈنگ انکم ٹیکس سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے پر سیف سٹی کو 95 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا ۔ایف بی آر نےدوسال کی ودہولڈنگ سٹیٹمینٹس جمع نہ کرانے پر سیف سٹی اتھارٹی کو مجموعی طور پر 3 کروڑ 2 لاکھ  72 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹسز جاری کیے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer