یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے فیس مقرر کر دی

یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے فیس مقرر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو): ڈگری لینی ہے تو ہزار روپے میں رجسٹریشن کراؤ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے اپنے گریجویٹس کو ڈگری دینے کے لیے ایک ہزار پانچ سو روپے تک فیس نافذ کر دی۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں اپنے کیمپسز کے گریجویٹس کو ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے فیس مقرر کر دی ہے۔ یونیورسٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایک ہزار روپے فیس جمع کرانے پر ہی گریجویٹس ڈگری لینے کے مجاز ہوں گے۔ گریجویٹس کانووکیشن میں ڈگری لینے کے لیے ہزار روپے میں رجسٹریشن کرائیں۔ یونیورسٹی کے ساؤتھ ریجن کے گریجویٹس کا کانووکیشن 22 جنوری کو ہوگا۔ساؤتھ ریجن میں ملتان کیمپس، ڈی جی خان کیمپس، وہاڑی کیمپس اور اوکاڑہ کیمپس شامل ہیں۔ نارتھ ریجن کا کانووکیشن 8 فروری کو منعقد ہوگا۔

نارتھ ریجن میں لاہور سمیت صوبہ کے9 کیمپسز کے گریجویٹس کو ڈگریاں ملیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مقررہ وقت تک فیس جمع نہ کرانے کی صورت میں گریجویٹس سے پانچ جنوری کے بعد فیس پر500 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

مزید دیکھئے: