2018 کا اشیائے خورونوش کیلئے پہلا نرخ نامہ جاری

2018 کا اشیائے خورونوش کیلئے پہلا نرخ نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آصف جعفری: اشیائے خورونوش کی بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور پانچ کی قیمتوں میں اضافہ،ماش کی دال میں چالیس روپے کی کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے دوہزار اٹھارہ کا پہلا نرخ نامہ جاری کردیا،باسمتی چاول کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا، پرانی باسمتی کی قیمت ایک سو پچیس روپے متعین کی گیا ۔

 سرخ مرچوں کی قیمت پانچ روپے اضافے کے ساتھ دو سو روپے متعین کی  گئی ہے ۔ماش کی دال میں چالیس روپے کمی کے ساتھ ایک سو پانچ روپے میں فروخت کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔

 مونگ کی دال  پانچ روپے کم کر کے نرخ  پچانوے روپے متعین کئے گئے ہیں، اسکے علاوہ کالے چنے کی قیمت پانچ روپے کمی کے ساتھ سو روپے اور باریک چنا کول پانچ روپے کمی کے ساتھ پچانوے روپے میں فروخت ہو گا۔

سفید چنا کی قیمت پانچ روپے کم کر کےایک سو پانچ روپے متعین کی گئی ہے ۔دودھ  کی قیمت پچہتر روپے فی لٹر، دہی نوے روپے کلو،بکرے کا گوشت آٹھ سو روپے  فی کلوہوگا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،اسکے علاوہ گائے کے گوشت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔