لاہورائیرپورٹ: طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث35پروازیں متاثر، مسافرخوار

لاہورائیرپورٹ: طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث35پروازیں متاثر، مسافرخوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث35سے زائد ملکی اورغیرملکی پروازیں متاثر ہوئی۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق جہازوں کی عدم دستیابی اور فنی خرابی کےباعث 35 سے زائد پروازوں کو شیڈول متاثر ہوا۔ ایئربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430 ، ایئربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 431، گلف ایئر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764 ، گلف ایئر کی بحرین جانے والی پرواز 765 ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404  اور ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405  منسوخ ہوئی۔

 اس کے علاوہ امارات ایئر کی دبئی جانے والی پرواز 625 بیس منٹ لیٹ، مالینڈو ایئر کی کوالالمپور سے آنے والی  پرواز 131 تیس منٹ لیٹ، جبکہ شاھین ایئر کی مسقط جانے والی پرواز 768 دو گھنٹےتاخیر سے روانہ ہوئی۔ اسی طرح شاھین ایئر کی مسقط سے آنے والی پرواز 769 ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ پہنچی۔

 دوسری جانب شاھین ایئر لائن کی گوانگ ژو جانے والی پرواز 892 تیس منٹ لیٹ روانہ  ہوئی۔ اتحاد ایئر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 منسوخ ہوگئی۔ جبکہ اتحاد ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 پچاس منٹ لیٹ روانہ  ہوئی۔ اسی طرح ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 تیس منٹ لیٹ پہنچی۔  

جبکہ پی آئی اے کی مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230پچاس منٹ لیٹ پہنچی۔ ادھر سعودی ایئر کی جدہ جانے والی پرواز 734 تیس منٹ لیٹ پہنچی اورا مارات ایئر کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 بھی 25 منٹ لیٹ پہنچی۔