ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجادہ نشین درگاہ حضرت بری امام سرکار مخدوم سید نزاکت حسین کاظمی انتقال کرگئے

سجادہ نشین درگاہ حضرت بری امام سرکار مخدوم سید نزاکت حسین کاظمی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سجادہ نشین درگاہ حضرت بری امام سرکار مخدوم سید نزاکت حسین کاظمی 65 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم ایک عرصہ سے جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، مرحوم کی نماز جنازہ بری امام درگاہ حضرت ولایت سرکار میں ادا کی جائے گی۔

 مرحوم مخدوم سید ذاکرحسین کاظمی کے چھوٹے بھائی اور مخدوم سید صغیر حسین شاہ کاظمی کے صاحبزادے تھے، مرحوم مخدوم سید طاہر حسین کاظمی ، سید انتظار مہدی اور سید عمران مہدی کے چچازاد تھے۔

 ذرائع کے مطابق مرحوم نے سوگوران میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں ، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔