ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ! پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی: فیصلہ ہوگیا

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ! پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی: فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، تاہم پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی۔ 

ترجمان پی سی بی نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں باقی میچز شیڈول کے مطابق کھیلے گی. قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلےگا۔ 

حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2026 میں شرکت کی منظوری دے دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اُترے گی۔  

قبل ازیں چئیر مین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ چئیرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو اہم معاملات پر بریفنگ دی۔