ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی پتنگ بازی کیخلاف ٹیمیں تشکیل، بغیر حفاظتی راڈ موٹرسائیکل چلانے والے بھی خبردار

غیر قانونی پتنگ بازی کیخلاف ٹیمیں تشکیل، بغیر حفاظتی راڈ موٹرسائیکل چلانے والے بھی خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر 'سیفٹی راڈ' آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ بغیر حفاظتی راڈ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق صدر ڈویژن میں موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے جا رہے ہیں، صدر ڈویژن کے ایس ایچ اوز خود میدان میں، شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر حفاظتی راڈز نصب کیے گئے۔ 

شہریوں کی آگاہی کے لیے صدر ڈویژن میں جگہ جگہ معلوماتی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف 'سپیشل ٹیمیں' تشکیل دے دی گئیں، بغیر حفاظتی راڈ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔