ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں پتنگوں اور ڈور کی فروخت شروع، قیمتیں جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

شہر میں پتنگوں اور ڈور کی فروخت شروع، قیمتیں جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر میں بسنت 6،7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی، اس سلسلے میں لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی فروخت شروع ہوگئی۔

لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔پہلے ہی دن کھڑکی توڑ رش ، پتنگ اور ڈور کی خریداری کے لیے موچی گیٹ اندرون شہر کے گڈی بازار میں رش لگ گیا۔

پتنگ اور ڈور کی قیمتوں نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے۔ایک تاوا گڈا اور پتنگ 400 ، ڈیڑھ تاوا 5 سے 6 سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈور کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔ دو پیس پِنا ساڑھے 4 سے 5ہزار روپے میں دستیاب ہے۔