ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کل ہو ں ہونگے

 پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کل ہو ں ہونگے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کل ہو ں ہونگے ۔عمران شمس پینل اور قمرالزمان قیصرانی پینل نے انتخابی مہم تیز کردی۔
 پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا۔ سالانہ انتخابات کل ’’پلاک ‘‘میں ہوں گے ۔عمران شمس پینل اور قمرالزمان قیصرانی پینل نے انتخابی مہم تیز کردی۔عمران شمس پینل میں صدر عمران شمس، سینیئر نائب صدر ساجد بشیر ہیں۔جنرل سیکرٹری کیلئے ملک راشد نعمت، سیکرٹری فنانس کے محمد جمیل امیدوار ہیں۔سیکرٹری کوارڈینیشن کیلئے عدنان بشیر، سیکرٹری انفارمیشن کیلئے راو وحید احمد جان امیدوار ہیں۔سیکرٹری لیگل کیلئے ظفر اقبال جتیال، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے احمد ایاز خان شامل ہیں، دوسری جانب قمرالزمان قیصرانی پینل میں صدر قمرالزمان قیصرانی، سینیئر نائب صدر کیلئے محمدارشد گوپانگ امیدوار ہیں۔جنرل سیکرٹری کیلئے کاشف منظور، سیکرٹری کوارڈینیشن کیلئے عادل عمر امیدوار ہیں۔سیکرٹری انفارمیشن کیلئے حافظ کلیم یوسف، سیکرٹری فنانس کیلئے محمد عرفان امیدوار ہیں۔جوائنٹ سیکرٹری کیلئے انعم اکرم، سیکرٹری لیگل کیلئے احمد اقبال امیدوار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کے فرائض فاروق صادق انجام دیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer