ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے لیئے الیکشن کمپین کرنا مشکل ہوگیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے لیئے الیکشن کمپین کرنا مشکل ہوگیا
کیپشن: Dr. Ferdous Ashiq Awan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں محمد اشفاق: سیالکوٹ کے حلقے سے قومی اسمبلی کیلئے آئی پی پی کی امیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے لیئے الیکشن کمپین کرنا مشکل ہوگیا۔ 

سیالکوٹ کے نواحی علاقہ کھروٹہ سیداں میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنی الیکشن کمپین کے سلسلے میں ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی، جہاں ووٹرز نے  استحکام پاکستان پارٹی جوائین کرنے سے متعلق ان سے سخت سوالات کیے ، فردوس عاشق اعوان سخت سوالات پوچھنے پر  سیخ پا ہوگئیں اور بولیں کہ گھر آئے مہمان دی عزت کرنا سیکھو، جس کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گلے میں پڑے ہار اتار کر کارنر میٹنگ چھوڑ کر جانے لگی۔