روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورخطۂ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری متوقع ہے۔ جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کا امکان ہے۔
جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر، با جوڑ اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، جبکہ لاہور، سیالکوٹ،نارووال، بہا ولپور، بہا ولنگر، اوکاڑہ ، ملتان ، خان پور،رحیم یار خان، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، کراچی،حیدر آباد، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔