ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بھی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف تھانہ وویمن اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں 153اے، 124اے اور دفعہ 505 شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداروں کیخلاف گفتگو کی، بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی۔