ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کو جیل سے رہا کر دیا گیا

Fawad Chaudhry
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ضمانت کے بعد پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فوادچودھری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیاتھا، رو بکار جاری ہونے کے بعد فوادچودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی، اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،تحریک انصاف کے کارکنوں کی عمران خان اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔