ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

dollar
کیپشن: dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 267 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن بدھ (یکم فروری 2023) کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔کاروباری لین دین کے آغاز پر ڈالر کی قدر 2 روپے 11 پیسے بڑھ کر 270 روپے کی سطح پر آگئی لیکن اس کے بعد ایک وقت میں ڈالر گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 روپے 64 پیسے سستا ہوکر 265 روپے 25 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔

دن کے اختتام پر ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 273 روپے ہوگئی ہے۔