ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے مہنگے پیٹرول کا ذمہ دار گزشتہ حکومت کو ٹھہرا دیا

Maryam Nawaz
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز  کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں، جن حالات سے ملک گزرا، شکر کرنا چاہیے کہ پاکستان بچ گیا۔

بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ہمارے مخالفین سمجھتے تھے کہ ن لیگ دب گئی ہے، مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے، اب مسلم لیگ ن کی باری ہے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کااحساس ہے، عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں ملک کو تباہ کردیا، انہوں نے 12 سال اقتدار میں رہنے کا پلان بنایا ہوا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا اور اس نے جاتے جاتے معاہدے کو پھاڑ کر پھینک دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور ان کے سہولت کار 5 کا ٹولہ تھا ، سب کی تصویریں دکھاؤں گی، چاہے وہ کھوسہ ہو ، ڈیم والا بابا (ثاقب نثار) ہو، عمران خان ہو یا اس کی 2 بیساکھیاں، سب اپنے انجام کو پہنچ گئے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران حکومت ختم ہونے پر الیکشن میں جانا ہمارے لیے آسان تھا، اس وقت الیکشن میں جاتے تو دوتہائی اکثریت سے جیت کر آتے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف کوخدا حافظ کہہ دیاتھا، نوازشریف کےبعد کون آئی ایم ایف کوپاکستان لےکرآیا؟، نوازشریف کو نکالا نہیں گیا بلکہ غریب سے روٹی چھین لی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک عمران خان اور ساتھیوں نے گھروں کو مسمار کیا، ن لیگ گھروں کی مرمت کرے گی، گھروں کو سجانے کا وقت بھی جلد آئے گا، ملک کے پاس نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے سوا کوئی آپشن نہیں۔