حسن علی : شہر میں برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور زندہ مرغی 2 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 3 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ساتھ ہی ساتھ فارمی انڈے بھی 2 روپے فی درجن مزید مہنگے کر دئیے گئے۔
شہر میں برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، زندہ مرغی 2 روپے اضافے کے بعد 346 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 3 روپے اضافے کے بعد 519 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ مرغی کے ساتھ ساتھ فارمی انڈے مزید 2 روپے اضافے کے بعد 299 روپے فی درجن ہوگئے۔ گزشتہ 3 روز میں مرغی کا گوشت 21 روپے مہنگا ہوا۔4 روز میں فارمی انڈے 10 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے۔