ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل نے کورونا میں صارفین کو درپیش اہم مسئلے کا حل نکال لیا

ایپل نے کورونا میں صارفین کو درپیش اہم مسئلے کا حل نکال لیا
کیپشن: Apple
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماسک منہ پر چڑھائے منٹ منٹ بعد چہرے کی مدد سے اسمارٹ فون کو ان لاک کرنا مسئلہ بن گیا لیکن ایپل نے اس کا بھی حل پیش کردیا ۔

 کورونا کی وجہ سے منہ پر ماسک لگانا مجبوری ہے لکین  اس سے اسمارٹ فونز صارفین  خصوصا ایپل آئی فون کے صارف پریشان تھے  جو اپنی ڈیوائس کو چہرے کی مدد سے ان لاک کرتے ہیں۔ایپل کی جانب سے ایک نیا فیس آئی ڈی فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین فیس ماسک اتارے بغیر اپنے آئی فون کو ان لاک کرسکیں گے۔
یہ فیچر اس وقت آئی او ایس 15.4بیٹا ورژن میں ڈویلپرز اور پبلک بیٹا صارفین کو دستیاب ہے، جس میں فیس آئی ڈی فیچر کو فیس ماسک کے ساتھ بھی ڈیوائس ان لاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔بلکہ اس سے پیمنٹس کی ادائیگی یا پاس کوڈ کا اندراج بھی آئی فون پر کیا جاسکے گا۔یہ نیا فیچر پرانے آئی فونز کے لیے نہیں ہوگا بلکہ آئی فون 12 اور 13 سیریز پر ہی استعمال ہوسکے گا۔

 پہلے بھی ایپل نے فیس ماسک پہننے کے ساتھ آئی فون ان لاک کرنے کا فیچر پیش کیا تھا مگر اس کے لیے ایپل واچ  لازم تھی۔نئے فیچر میں ایپل واچ کے بغیر بھی فون کو ان لاک کیا جاسکے گا۔فیچر کی عام دستیابی کے بعد اسے استعمال کرنے کے لیے فون میں سیٹنگز میں فیس آئی اینڈ پاس کوڈ میں جانا ہوگا اور وہاں یوز فیس آئی ڈی ود اے ماسک کا بٹن دبا کر اسے   او کے کرنا ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر