ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیٹ بینک سالانہ سپورٹس میلہ، پینتھرز ییلو نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سٹیٹ بینک سالانہ سپورٹس میلہ، پینتھرز ییلو نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور ریجن کا سالانہ سپورٹس میلہ، فائنل میں پینتھرز ییلو نے ٹائیگر گرینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سیٹیگ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے سالانہ سپورٹس میلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور ریجن کی چھ ٹیمیں ٹرافی کیلئے مدمقابل تھیں،  فائنل میں ٹائیگر گرینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پانچ اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر بیاسی رنز کا ہدف دیا،  پینتھرز ییلو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر کے سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور ریجن کے سالانہ سپورٹس میلے کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer