(سٹی42) ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ کیا، طویل القامت فاسٹ باؤلر نے ملتان سلطانز اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے اشتراک کو شاندار قدم قرار دیا۔
ملتان سلطانز کے چرچے ہر طرف ہیں، ملتان کے طویل القامت سلطان محمد عرفان نے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ محمد عرفان سٹی 42، 24 نیوز، روہی ٹی وی سمیت سٹی نیوز نیٹ ورک کے نیوز رومز میں گئے۔
اس موقع پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک اور ملتان سلطانز کے اشتراک پر بے حد خوشی ہے اور امید ہے کہ ملتان سلطانز ہی پی ایس ایل تھری میں کامیابی سمیٹے گی۔
محمد عرفان نے 24 نیوز کے ڈی این میاں طاہر اور سٹی 42 کے ڈی این خرم کلیم سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی۔ محمد عرفان سٹی نیوز نیٹ ورک کے ملازمین میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سلیفیاں بھی بنوائیں۔