سٹی42: پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل پر یلغار کی دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظام کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے آج پیر کی شام وفاقی دارالحکومت میں ہر طرح کے احتجاج اور اجتماع پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اب کسی جلوس کو اسلام آباد ضلع کی حدود میں گھسنے کی اجازت نہیں ہو گی نہ ہی کوئی مقامی گروہ جلسہ جلوس کی سرگرمی کرے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن منگل 18 نومبر کی شام ہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے چیف منسٹر کو بخوبی پتہ ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی مین کسی جلسہ جلوس کی اجازت نہیں اس کے باوجود انہوں نے کل منگل کے روز خیبر پختونخوا کے ہر گاؤں سے لوگ اکٹھے کر کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل لانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پشاور میں کام کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت کسی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔
کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔
ضلعی انتظام
یہ نے میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔
سہیل آفریدی کی دھمکی کیا ہے
پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پؒتونخوا کے ہر گاؤں سے لوگوں کو اکٹھا کر کے "احتجاج" کے لئے پنجاب کی اڈیالہ جیل لانے کی دھمکی دی ہے۔ سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل پر یلغار کرنے کے لئے منگل کے دن کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے اس "احتجاج" کے منسوبے کی وجہ یہ بتائی کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ ان کو جیل کے اندر جا کر پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔