سٹی42: پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کو مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔ آج وفاقی آئینی عدالت کے سٹاف میں مزید 19 کمپیٹینٹ اہلکاروں کا اضافہ کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان سے 19 ملازمین کو آج وفاقی آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ان ملازمین کو ڈیپوٹیشن پر وفاقی آئینی عدالت ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے دی
چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کے بعد ان ٹرانسفرز کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا
سپریم کورٹ کے آج بھیجے جا رہے 19 ملازم 28 فروری 2026 تک وفاقی آئینی عدالت میں خدمات سر انجام دیں گے۔
ملازمین میں ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عہدہ کے سینئیر اہلکار شامل ہیں
وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے تجربہ کار ملازمین فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔