ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق جولائی تا اکتوبر ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 39 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 14 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق اکتوبر2025 میں گزشتہ ماہ کے مقابلےٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں 0.57 فیصدکمی ہوئی،اکتوبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا،گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 62 کروڑ ڈالر تھیں۔

مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار 1.88 فیصد بڑھی،ستمبر2025 میں ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 5.95 فیصد اضافہ ہوا۔