عرفان ملک:لاہورپولیس کی انسدادسموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سموگ کی رو ک تھام کیلئےحالیہ مہم کےدوران441ملزمان گرفتار کئے گئے،شہرکےمختلف تھانوں میں 446مقدمات درج کئے گئے۔
فیکٹریوں،دکانوں اور بھٹوں سےدھوئیں کےاخراج پر422افرادگرفتار کیا گیا،ٹائر، پلاسٹک اور شاپنگ بیگز جلانے پر10 افراد زیر ِ حراست لے لیا گیا،فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے پرمزید9افرادگرفتار کیا گیا۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ انسدادسموگ مہم کےدوران متعلقہ محکموں کی بھرپورمعاونت کی جا رہی ہے۔
سی سی پی او نے فضائی آلودگی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔
بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف اقدامات جاری رکھے۔