شیرباز بلوچ: اوباڑو میں سوئی سدرن گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
گیس کی شدید قلت کے باعث گھریلو صارفین کے چولہے بجھ گئے ہیں اور کھانا پکانا مشکل ہوچکا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے.
بازار میں ایل پی جی اور لکڑی کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، جس کے باعث سرد موسم میں شہری دوہری مشکلات کا شکار ہیں, گیس کی عدم فراہمی نے نہ صرف گھریلو زندگی متاثر کی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
شہریوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کم ہوسکیں۔