ابراہیم قریشی: بی بی پاک دامن میں 3 روزہ عرس کی روحانی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں محکمہ اوقاف، امن کمیٹی اور میلاد کمیٹی کی جانب سے مختلف مذہبی پروگرام منعقد کیے گئے۔
عرس کے تینوں روز محفلِ میلاد اور منقبتِ اہلِ بیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں عقیدت مند بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
سرپرستِ اعلیٰ میلاد کمیٹی افضل بھٹی نے عرس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین امن کمیٹی افضال احمد بھٹی اور منیجر اوقاف زاہد اقبال بھی شریک ہوئے۔
تقریبات میں نائب صدر امن کمیٹی علی رضا بٹ، چیئرمین امن کمیٹی آغا فراز حسین، عابد شاہ، سلیم ٹھیکیدار، حافظ عامر، جنید جیدی، فیصل اکرام اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
عرس کی محفل میں نعت خواں عرفان حیدری نے گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ اختتامی دعا معروف عالمِ دین علامہ عرفان شاہ نے کروائی۔
عقیدت مندوں نے عرس کی کامیاب اور پُرسکون تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔