زاہد چوہدری: ڈینگی کے حملے نہ تھم سکے ، 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 57 نئے مریض رپورٹ جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں پہلے ہی 120 مریض زیر علاج ہیں۔
موسم بدلنے کے باوجود ڈینگی کی شدت کم نہیں ہوسکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 57 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈینگی بخار میں مبتلا 120 مریض بدستور سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں پہلے سے زیر علاج ہیں ۔ شہر میں مچھروں کی افزائش بھی جاری ہے ، مزید 33 مقامات سے لاروا برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا ۔