ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی میں ڈکیتی کی بڑی واردات

Dacoity in house manga mandi
کیپشن: Dacoity
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)مانگا منڈی میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی،5 نامعلوم ڈاکو اشرف نامی شہری کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کردیا.

مانگا منڈی رشید ٹاون میں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر 25 لاکھ روپے نقدی 16 تولے طلائی زیوارات لوٹ لیے۔موٹر سائیکل سوار نامعلوم ڈاکو شہری اشرف کے گھر سے 3 موبائل فون اور قیمتی سامان بھی لے اڑے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے  کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer