گوشوارے جمع نہ کرانےوالوں کیخلاف ایف بی آر کا شکنجہ تیار

گوشوارے جمع نہ کرانےوالوں کیخلاف ایف بی آر کا شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) ایف بی آر نے تنخواہوں اور خریداریوں کی مد میں ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے 74 لاکھ افراد کا ڈیٹا اور ناقابل ٹیکس آمدن ظاہر کرنے والے 10لاکھ شہریوں کی قابلِ ٹیکس آمدن کے شواہد اکٹھے کرلئے۔

ذرائع کے  مطابق ایف بی آر نے آمدن و اثاثہ جات کی درست معلومات چھپانے اور گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے اعدادوشمار اکٹھے کر لئے ہیں، قابل ٹیکس آمدن کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز اور درست معلومات چھپانے والے فائلرز کیخلاف 8 دسمبر کے بعد کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا، ایف بی آر نے ناقابل ٹیکس آمدن ظاہر کرنے والے 10 لاکھ شہریوں کی قابلِ ٹیکس آمدن کے شواہد  بھی اکٹھے کرلئے۔ 

لاہور سمیت ملک بھر میں 35 لاکھ افراد نیشنل ٹیکس نمبرز حاصل کرنے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کروا رہے ہیں جبکہ لاہور سمیت ملک بھر میں 74 لاکھ افراد تنخواہوں، خریداریوں، ٹھیکوں کی مد میں ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرواتے۔ رجسٹرڈ ایک لاکھ کمپنیوں میں سے 50 ہزار سے زائد کمپنیاں گوشوارے جمع نہیں کروا رہیں۔

ایف بی آر کے اعدوشمار کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز حاصل کرنے والے ایک لاکھ 5 ہزار کاروباری افراد اپنے گوشوارے جمع نہیں کروارہے ہیں۔ ایف بی آر نے 8 دسمبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز اور گوشواروں میں اپنے اثاثہ جات اور آمدن کی درست تفصیلات ظاہر نہ کرنے والے فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer