(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آج سے موٹر سائیکل سوار دونوں شہریوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ ابتدائی طور پر مال روڈ سے پابندی کا اطلاق کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے ڈبل سواری کو ہیلمٹ پہننے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ عدالتی حکم پرعمل درآمد کا آغاز آج سے ہوگا۔ سٹی ٹریفک پولیس عدالتی حکم پر سائیڈ مررز نہ لگانےوالوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کرے گی۔ لین لائن، سٹاپ لائن پر بھی سختی سے پابندی کرائی جائے گی۔ عدالت نے تمام محکموں کے سربراہوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ سیکریٹری ہائیکورٹ بار حسن اقبال وڑائچ سمیت دیگر وکلاءنے عدالتی حکم کو خوش آئند قرار دیا۔
علاوہ ازیں سی ٹی او ملک لیاقت نے تما م وارڈنز کو حکم دیا ہے کہ آج اور کل موٹرسائیکل کے پیچھے بغیر ہیلمٹ بیٹھے افراد کو صرف وارننگ دی جائے۔ تین دسمبر سے چالان کاٹے جائیں۔