لاہور شہر کی 21 شاہراہیں ماڈل روڈ قرار

 لاہور شہر کی 21 شاہراہیں ماڈل روڈ قرار
کیپشن: City42 - Lahore, Main Roads
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے شہر کی 21 شاہراہوں کو ماڈل روڈ قرار دے دیا، اسسٹنٹ کمشنرز کو ماڈل روڈ پر تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، وال چاکنگ سمیت دیگر پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

سٹی 42 کے مطابق ماڈل روڈ قرار دیئے جانے والے روڈز میں مال روڈ، گلبرگ روڈ، والٹن روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، مین بلیوارڈ روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ تا گجو متہ روڈ، فیصل ٹاﺅن روڈ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، خیابان ایل ڈی اے ایونیو روڈ، علامہ اقبال روڈ، سرکلر روڈ ، کینال بینک روڈ جی ٹی روڈ، شالیمار لنک روڈ لاہور، کنال بینک روڈ، مادر ملت روڈ، کنال بینک روڈ جناح ہسپتال تا ٹھوکرنیاز بیگ اور اڈا بیدیاں روڈ شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ماڈل قرار دئیے گئے روڈز پر تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ ،وال چاکنگ، پیچ ورک اور بلڈنگز کے ملبے پر نظر رکھی جائے گی ، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی کہ ماڈل روڈ پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی پر نظر کی جائے گی۔ ماڈل روڈز مہم میں ٹریفک پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 اے سی رائیونڈ شاہد محبوب علامہ اقبال زون، اے سی ماڈل ٹاﺅن گلبرک، نشتر اور سمن آباد زون کی شاہراہوں جبکہ اے سی شالیمار واہگہ اور شالیمار زون اور اے سی کینٹ عزیز بھٹی زون کی ماڈل شاہراہوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer