ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار پر تیزاب پھینکنے والی خاتون دم توڑ گئی، ملزم پر قتل کی دفعات بھی عائد ہوں گی

شادی سے انکار پر تیزاب پھینکنے والی خاتون دم توڑ گئی، ملزم پر قتل کی دفعات بھی عائد ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں شادی سے انکار پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی 36 سالہ ثنا 17 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔

خاتون پر مبینہ طور پر محلے دار خالد نے تیزاب پھینکا تھا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی تھیں پولیس کے مطابق واقعے کے دوران ملزم خالد بھی تیزاب سے زخمی ہوا تھا، تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  خاتون کی موت کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی اور قانونی کارروائی اسی تناظر میں آگے بڑھائی جائے گی۔