سٹی 42: سندر، شاہکام چوک کے قریب ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرکے اشتہاری مجرم پکڑ لیا ۔
لاہور اور فیصل آباد پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابقاشتہاری منیب کیخلاف لاہور میں 4، فیصل آباد میں ایک مقدمہ درج ہے، گرفتار اشتہاری جعلی چیک اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب تھا، ترجمان
گرفتار اشتہاری مجرم قانونی کارروائی کیلئے سندر پولیس کے حوالے کردیا ۔