ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکورٹی فورسز کا نوشکی میں آپریشن ؛ ایک خودکش بمبار سمتیت فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کا نوشکی میں آپریشن ؛ ایک خودکش بمبار سمتیت فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیکورٹی فورسز کا نوشکی میں آپریشن ؛  ایک خودکش بمبار سمتیت فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابقسیکیورٹی فورسز کا ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، 

30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب ضلع نوشکی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد کارروائی کی،ٹارگٹڈ کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا اسلحہ اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد تباہ کر دیا گیا۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موجود گولہ بارود اور آئی ای ڈیز موقع پر ہی تباہ کر دی گئیں۔