سٹی 42 : اسلام آباد پولیس میں اعلیٰ سطح کے تقرری و تبادلے کردیئےگئے ۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ۔
نوٹیفکیش کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز علی رضا کو ڈی آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔
