ویب ڈیسک : فہدمصطفٰی اورماہرہ خان کی فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک اہم باکس آفس کامیابی حاصل کرلی۔
اس کے ساتھ ہی فلم کی عالمی کمائی 101.06 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
فلم سازوں کی جانب سے اس کامیابی کو’’تاریخی بلاک بسٹر‘‘ اور عالمی باکس آفس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے جشن منایاگیا،انہوں نے اس موقع پر شائقین کا ان کی محبت، حمایت اور سنیما گھروں میں مسلسل آمدکے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
اس فلم کے نمایاں ستاروں میں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی شامل ہیں۔