سٹی 42:ہری پور میں حالیہ مون سون بارشوں اور بالائی اضلاع سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1,539 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جو فل لیول 1,550 فٹ سے صرف 11 فٹ کم ہے، جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1,402 فٹ ہے۔
ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد 236,700 کیوسک جبکہ اخراج 180,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پانی کے ذخیرے میں اضافے کے ساتھ ڈیم کے 17 بجلی پیدا کرنے والے یونٹس فعال ہیں، جن سے اس وقت 4,888 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جبکہ ڈیم کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4,980 میگاواٹ ہے۔
حکام کے مطابق مون سون بارشوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ڈیم کے آپریشنز کو محفوظ انداز میں جاری رکھا جا رہا ہے۔