ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کے نئے احکامات، ایران پر مزید حملوں سے خطے میں کشیدگی کا خطرہ

ٹرمپ کے نئے احکامات، ایران پر مزید حملوں سے خطے میں کشیدگی کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :مشرق وسطیٰ میں پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ،  امریکی صدر ٹرمپ نے فوج کو ایران پر مزید حملوں کا حکم دے دیا۔

 امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے۔

   امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران پر بھرپور حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، جس کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے،  حملوں سے قدامت پسند کمزور ہو جائیں گے۔

  ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ڈیل کا اعتمادکمزور پڑ رہا ہے، ایرانی جھوٹ بولتے اور وعدوں سے پھر جاتے ہیں۔

امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،حملے ہفتے کے اختتام تک کسی بھی وقت کیے جاسکتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، ایران پر حملے امریکا اور اسرائیل مشترکہ طور پر کریں گے۔

 دوسری جانب امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ایران پر ممکنہ حملوں پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے صدر ٹرمپ کے فیصلے سے پہلے اہداف پر بات نہیں کریں گے۔