ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو

بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، 5دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔

ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو شکست دی۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، جسے انتہا پسند،دہشت گرد اور نفرت پھیلانے والے استعمال کرتے ہیں اور بھارت نے بھی جنگ کے دوران اس ہتھیار کو استعمال کیا۔