ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آگیا ، وزیر ریلوے نے نوٹس لے لیا
ٹرین کالاشاہ کاکو کے مقام پر پٹری سے اتر گئی،امدادی ٹیمیں تاحال حادثے کے مقام پر نہیں پہنچیں تھی  ، مسافر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے 
ٹرین لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

 وزیر ریلوے  نے کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام اباد ایکسپریس ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس  لے لیا

وزیر ریلوے نے  سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت  کی ، ریلوے عملے کو امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت  کردی ، طبی عملہ کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت  کردی 

وزیر ریلوے نے  جائے حادثہ کی انکوائری کا حکم  دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی 

وزیر ریلوے کے نوٹس کے بعد ریلوے کا عملہ بھی پہنچ گیا اور ریسکیو نے بھی اپنا کام شروع کردیا ، ریسکیو کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثہ میں  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو 1122 نے 48افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی
 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دیکر روانہ کر دیا ،ٹرینوں کو متبادل ٹریک سے آپریٹ کیا جائے گا۔