ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد، چین کی مسلح افواج کے قومی و عالمی امن کیلئے کردار کو سراہا گیا۔

 مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں، پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے، پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی، ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔