ویب ڈیسک: پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے, یہ ایونٹ شارجہ میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔
سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلیں گی جس کے بعد ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، 30 اگست کو پاکستان یو اے ای کے مد مقابل ہوگا۔
یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان کے درمیان جوڑ پڑے گا، جبکہ 2 ستمبر کو افغانستان اور پاکستان پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ دوسرا مقابلہ 4 ستمبر جبکہ افغانستان کے ساتھ 5 ستمبر کو ہوگا۔
تین ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔