درنایاب: پنجاب حکومت کاگرین کوریڈورمنصوبہ شروع کرنےکافیصلہ، شاہدرہ سےرائیونڈ میں ریلوےٹریک سےمنسلک ایریاکوگرین بیلٹس میں تبدیل کیاجائیگا۔
پی ایچ اےاورپاکستان ریلویزکےاشتراک سےگرین کوریڈورمنصوبہ مکمل کیاجائیگا، مختلف پوائنٹس پر شہریوں کیلئےتفریحی مقامات بنائےجائیں گے۔
ریلوےکی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اورکیفیزبنائےجائیں گے، منصوبے پر تقریباً2ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی۔
منصوبے کی لمبائی 40 کلومیٹر اور رقبہ تقریباً 700 کنال ہے، گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائےگا، منصوبے کو کل چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا۔
محکمہ ہاؤسنگ نےمنصوبےکاپی سی ون محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کابھجوادیا، پہلےپیکج میں شاہدرہ سےریلوے سٹیشن پھردوسرےمیں والٹن تک کام مکمل کیاجائیگا۔
تیسرےپیکج میں والٹن سےکوٹ لکھپت پھرچوتھےمیں رائیونڈتک مکمل کیاجائےگا، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب منصوبے کی براہ راست نگرانی کرے گا۔