ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف آج غزہ کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف آج غزہ کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :واشنگٹن  وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ   نے کہا ہے کہ امریکا کے خصوصی ایلچی برائے انسانی امداد اسٹیو وٹکوف آج غزہ کا دورہ کریں گے تاکہ علاقے میں جاری انسانی بحران کا جائزہ لیا جا سکے اور امدادی سرگرمیوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

کیرولین لیویٹ کے مطابق دورے کا مقصد جنگ زدہ علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لینا ہے، اسٹیو وٹکوف غزہ میں قائم خوراک کی تقسیم کے مراکز کا دورہ کریں گے۔

امدادی سرگرمیوں میں شامل بین الاقوامی اداروں اورمقامی عملے سے ملاقاتیں بھی کریں گے، دورہ امریکا کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے جاری انسانی امداد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس موقع پرخصوصی ایلچی مقامی صورتحال پررپورٹ بھی واشنگٹن بھجوائیں گے تاکہ مزید اقدامات کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔