احمر خان: ملتان سہو چوک خانیوال روڈ پر سبزیوں سے بھرا منی ٹرک کار پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق،کالر کے مطابق سہو چوک خانیوال روڈ پر تیز رفتار کار پر سبزیوں سے لدا ٹرک ڈالا الٹ گیا.
اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں, متی تل روڈ سے آنے والی کار خانیوال روڈ پر مڑ رہی تھی، اسی دوران منی ٹرک بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا.
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں 5 افراد سوار تھے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون محفوظ رہے، حادثے میں 2 خواتین اور 1 مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، جائے حادثہ پر موٹروے پولیس اور پیٹرولنگ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئیں۔