چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کی وطن واپس روانہ ہو گئے

China, Deputy Prime Minister Hi Lifing, City42, Islamabad,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کی وطن واپس روانہ ہو گئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے معزز مہمان کو روانہ کیا۔
چینی نائب وزیر اعظم کو اس موقع پر یادگاری البم بھی پیش کیا گیا۔

چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ  کی سربراہی میں  چین کے اعلیٰ سطح کے  وفد کے  دورہ پاکستان  کے موقع پر وزیراعظم ہائوس میں دونوں ممالک  کے درمیان مفاہمت کی 6 دستاویزات اوریادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب ہوئی.وزیراعظم محمد شہبازشریف   اور چین کے نائب وزیراعظم ہی  لی فینگ نے پاکستان اور چین کے درمیان  6 ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا.بعد ازاں انہوں نے وفاقی کابینہ کے ارکان بشمول بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، سید نوید قمر، احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، حنا ربانی کھر اور طارق فاطمی پر مشتمل اپنے وفد کا چینی نائب وزیراعظم سے تعارف کرایا۔

حکومت پاکستان کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی، چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن ہی لیفینگ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے یہاں کا تین روزہ دورہ کیا۔